چین: دھماکہ خیز مواد سے لدے ٹرالر میں دھماکہ

صوبہ شانشی میں  دھماکہ خیز مواد  لے جانے والی ٹرین میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 13 زخمی

چین: دھماکہ خیز مواد سے لدے ٹرالر میں دھماکہ

چین کے شمال مغربی صوبے شانشی میں  دھماکہ خیز مواد  لے جانے والی ٹرین میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے ہیں۔

شین خوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق شانشی کے علاقے جِن سے منسلک گاوں پوسادین  میں 5.28 ٹن دھماکہ خیز مواد سے لدے ٹرالر میں تا حال نامعلوم وجوہات کی بنا پر دھماکہ ہو گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے ہیں ۔

زخمیوں میں سے ایک کو طبّی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

خبر کے مطابق ٹرالر،صوبہ ہینان  میں واقع ہاٹنگ کیمیکل کارپوریشن لمیٹڈ   نامی ایک کمپنی  کی طرف سے، دھماکہ خیز مواد کو پوسادین گاوں کے ڈپو میں منتقل کرنے کے لئے، روانہ کیا گیا تھا ۔

ٹرالر ڈپو کے باہر پارک حالت میں تھا کہ جب اس میں دھماکہ ہوا ۔

دھماکے کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں