بنگلہ دیش:سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کو ضمانت پررہا کرنے کا حکم

خالدہ ضیا کو گزشتہ ماہ بدعنوانی کے الزامات کے تحت 5برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ وہ دو بار ملک کی وزیر اعظم رہ چکی ہیں

بنگلہ دیش:سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کو ضمانت پررہا کرنے کا حکم

بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے ملک کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا  ہے۔

 خالدہ ضیا کو گزشتہ ماہ بدعنوانی کے الزامات کے تحت 5برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ وہ دو بار ملک کی وزیر اعظم رہ چکی ہیں۔

 خالدہ ضیا کی سیاسی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے ایک سینئر رہنما اور ان کے وکیل مودود احمد کے مطابق عدالت نے سابق وزیر اعظم کو چار ماہ کے لیے ضمانت پر رہائی کا حکم دیا ہے ۔ امید کی جا رہی ہے کہ خالدہ ضیا کی رہائی کے اس فیصلے سے ان کی جماعت کے رواں برس دسمبر میں ہونے والے عام انتخابات میں شمولیت کی راہ ہموار ہو جائے گی جبکہ دوسری طرف خالدہ ضیا کے خلاف ایک اور مقدمے میں وارنٹ گرفتار ی جاری کردئیے گئے ، جس کے بعد ان کی اس مقدمے میں گرفتاری ظاہر کر دی گئی ۔



متعللقہ خبریں