بھارت: 35 ہزار کسان احتجاجی مظاہرے کے لئے ممبئی میں جمع

ناشک سے پیدل 167 کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے عورتوں اور بچوں سمیت ممبئی پہنچنے والے 35 ہزار کسانوں کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ زرعی مصنوعات کے معاوضے میں اضافہ کیا جائےا ور کسانوں کے قرضوں کو معاف کیا جائے

927854
بھارت: 35 ہزار کسان احتجاجی مظاہرے کے لئے ممبئی میں جمع

بھارت کے علاقے ناشک سے تقریباً 35 ہزار کسان احتجاجی مظاہرے کے لئے ممبئی شہر میں جمع ہوئے۔

مقامی ذرائع ابلاغ سے موصول معلومات  کے مطابق ناشک سے پیدل 167 کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے عورتوں اور بچوں سمیت ممبئی پہنچنے والے 35 ہزار کسانوں کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ زرعی مصنوعات کے معاوضے میں اضافہ کیا جائےا ور کسانوں کے قرضوں کو معاف کیا جائے۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے گذشتہ سال قرضوں کی معافی کا وعدہ کیا تھا لہٰذا جب تک مطالبات پر ان کا  حکومت  کے ساتھ  معاہدہ طے نہیں پاتا وہ ممبئی میں ہی رہیں گے۔

ممبئی شہر کے صوبے مہاراشٹرہ حکومت نے کہا ہے کہ احتجاج کے خاتمے کے لئے  ہم مذاکرات پر تیار ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں خشک سالی کی وجہ سے زرعی پیداوار  میں کمی آ گئی ہے  اور کثیر تعداد میں کسان اپنے دیہاتوں کو ترک کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں