افغانستان میں گزشتہ سال دہشت گردی سے تین ہزار پانچ سو افراد ہلاک ہوئے

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں موجود اقوام متحدہ کے کمیشن نے رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 2017 میں افغان شہری دہشت گردی سے بہت زیادہ متاثر ہوئے اور یہ تعداد گزشتہ 8 سالوں کے مقابلے میں بلند ترین سطح پر رہی

911218
افغانستان میں گزشتہ سال دہشت گردی سے  تین ہزار پانچ سو افراد ہلاک ہوئے

افغانستان میں گزشتہ سال  میں دہشت گردی سے تین ہزار پانچ سو  افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں موجود اقوام متحدہ کے کمیشن نے رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 2017 میں افغان شہری دہشت گردی سے بہت زیادہ متاثر ہوئے اور یہ تعداد گزشتہ 8 سالوں کے مقابلے میں بلند ترین سطح پر رہی جب کہ نیٹو مشن ختم ہونے کے بعد افغان فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جنگ والے مقامات پر سب سے زیادہ اموات پیش آئیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 2017 میں افغانستان میں 3500 شہری دہشت گردی سے متاثر ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے بھی حملوں میں اضافہ ہوا اور ان کی جانب سے فرقہ وارانہ طور پر زیادہ تر لوگوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں 209 شہری ہلاک اور 690 زخمی ہوئے جب کہ فضائی حملوں کے نتیجے میں 590 شہری متاثر ہوئے جن میں 250 ہلاکتیں ہوئیں جو 2015 کے مقابلے میں دُگنی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں گزشتہ 8 سالوں کے تنازعے میں اب تک 24 ہزار 841 ہلاکتیں اور 45 ہزار 347 شہری زخمی ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں