جنوبی کوریا کے ساتھ مذاکرات ہو سکتے ہیں: کم جونگ اُن

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے جنوبی کوریا کے ساتھ  مذاکرات کا   عندیہ دیا ہے اور کہا ہے کہ اس میں پیش رفت کےلیے اچھے ماحول کی ضرورت ہے

جنوبی کوریا کے ساتھ  مذاکرات ہو سکتے ہیں: کم جونگ اُن

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے جنوبی کوریا کے ساتھ  مذاکرات کا   عندیہ دیا ہے۔

خبر کے مطابق، کم جونگ اُن نے کہا کہ مفاہمت کو آگے بڑھانے کے لیے اچھے ماحول کی ضرورت ہوتی ہے۔

 اُن کی جانب سے یہ بیان اس شمالی کوریائی وفد سے ملاقات کے بعد سامنے آیا جو جنوبی کوریا میں سرمائی اولمپکس میں شرکت کے بعد واپس وطن پہنچ چکا ہے۔

 انہوں نے اس موقع پر سیئول حکومت کے انتظامات کو متاثر کن قرار دیا اور کہا کہ پیونگ چن میں شمالی کوریائی وفد کا استقبال ایک مخلصانہ کوشش تھی۔

 واضح رہے کہ شمالی کوریا کے اس وفد کی قیادت کم جونگ اُن کی  ہمشیرہ  کر رہی تھیں۔



متعللقہ خبریں