افغانستان: طالبان کے ساتھ جھڑپ میں 16 پولیس اہلکار ہلاک

افغان صوبہ ہلمند میں طالبان کے ساتھ جھڑپ میں 16 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تاہم طالبان کے جانی نقصان کے بارے میں فی الوقت اطلاع نہیں ہے

افغانستان: طالبان کے ساتھ  جھڑپ میں 16 پولیس اہلکار ہلاک

افغان صوبہ ہلمند   میں طالبان   کے ساتھ جھڑپ میں 16 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

 ہلمند کی  مقامی  انتظامیہ کے ترجمان  عمر زواک  نے  بتایا ہے کہ  یہ  جھڑپ  ایک پولیس تھانے پر طالبان کے حملے کے بعد شروع ہوئی  ۔

 اس واقعے میں   تقریباً 16پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے البتہ   طالبان کے جانی نقصان کے بارے میں اطلاع نہیں ہے۔

 ایک نامعلوم پولیس اہلکار نے  الزام عائد کیا ہے کہ  یہ حملہ  طالبان     سے ملے 3 پولیس اہلکاروں  کی ملی بھگت سے ہوا ہے۔

 



متعللقہ خبریں