چین: ہم مشرقی القدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں

چین اقوام متحدہ  کے متعلقہ فیصلوں  اور بین الاقوامی برادری کے اتفاق رائے کے ساتھ تعاون کرتا ہے اور 1967 کی سرحدوں کے اندر اور مشرقی القدس کے دارالحکومت والی خود مختار فلسطینی حکومت کی حمایت کرتا ہے: لُو کانگ

چین: ہم مشرقی القدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں

چین نے کہا ہے کہ ہم مشرقی القدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

چین کی وزارت خارجہ  کے ترجمان لُو کانگ نے دارالحکومت بیجنگ میں معمول کی پریس کانفرنس سے خطاب میں اسلامی تعاون تنظیم کے القدس کے موضوع پر منعقدہ ہنگامی اجلاس میں دنیا بھر سے کی گئی اپیل کے بارے میں بات کرتے ہوئے  کہا ہے کہ چین القدس کے بارے میں مسلمان ممالک کے اندیشوں کو سمجھ رہا ہے۔

لُو نے کہا کہ القدس کے موضوع پر چین اقوام متحدہ  کے متعلقہ فیصلوں  اور بین الاقوامی برادری کے اتفاق رائے کے ساتھ تعاون کرتا ہے اور 1967 کی سرحدوں کے اندر اور مشرقی القدس کے دارالحکومت والی خود مختار فلسطینی حکومت کی حمایت کرتا ہے۔

ترجمان لُو کانگ نے کہا  ہے کہ ہم مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور مکمل حل کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جلد از جلد مذاکرات کا آغاز ہو جائے گا۔



متعللقہ خبریں