چین کی طرف سے امریکہ کو قدس وارننگ

امریکہ کا القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا منصوبہ علاقے میں موجود کشیدگی  میں اضافہ کرے گا: گنگ شوآنگ

چین کی طرف سے امریکہ کو قدس وارننگ

چین کی طرف سے امریکہ کو قدس وارننگ۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوآنگ نے منعقدہ معمول کی پریس کانفرنس  میں کہا ہے کہ امریکہ کا القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا منصوبہ علاقے میں موجود کشیدگی  میں اضافہ کرے گا۔

شوآنگ نے کہا ہے کہ القدس کی حیثیت  نہایت پیچیدہ اور حساس ہے۔

واشنگٹن انتظامیہ  سے امن کے تحفظ  کے لئے محتاط روّیہ اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے گنگ شوآنگ نے کہا ہے کہ متعلقہ تمام فریقین  کو ایک طویل عرصے سے مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے استوار کی گئی طویل المدت بنیادوں کو لرزا کر نئی علیحدگیوں  کا راستہ ہموار کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اندیشہ ہے کہ امریکہ کا القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا منصوبہ علاقے میں موجود کشیدگی میں اضافہ کرے گا۔

گنگ شوآنگ نے کہا ہے کہ بیجنگ انتظامیہ، 1967 کی سرحدوں میں اور مشرقی قدس کے دارالحکومت والی مکمل  طور پر خود مختار فلسطینی حکومت کے قیام کی حمایت کرتی ہے۔


ٹیگز: قدس , چین

متعللقہ خبریں