افغانستان میں القاعدہ کے رہنماوں میں سےعمر خطاب کو ہلاک کردیا گیا

افغانستان کی سرکاری خفیہ ایجنسی   کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے  میں کہا گیا ہے کہ غزنہ ، زیبول  اور پکتیا  کے صوبوں میں   دہشت گردوں کے خلاف   فوجی اپریشن جاری ہے

افغانستان  میں القاعدہ  کے رہنماوں میں سےعمر خطاب کو ہلاک کردیا گیا

افغانستان   میں سیکورٹی فورسز  نے نیٹو   کے دستوں  کے تعاون سے  جاری فوجی آپریشن  کے دوران القاعدہ  کے   لیڈروں میں سے   عمر  خطاب  کو ہلاک کردیا ہے۔

افغانستان کی سرکاری خفیہ ایجنسی   کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے  میں کہا گیا ہے کہ غزنہ ، زیبول  اور پکتیا  کے صوبوں میں   دہشت گردوں کے خلاف   فوجی اپریشن جاری ہے۔

عمر خطاب کے کس صوبے میں ہلاک کیے جانے کے  بارے  میں  خفیہ   ایجنسی نے کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہیں  تاہم  جاری فوجی آپریشن کے دوران  القاعدہ سے تعلق رکھنے والے   80 دہشت گردوں کو ہلاک کیےجانے  اور 27 کے گرفتار کیے جانے سے آگاہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں