بھارت: ڈاکووں نے سرنگ کھود کر بینک لوٹ لیا

ڈاکووں نے تقریباً 12 میٹر طویل سرنگ کھود کر بینک سے 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر کے قریب کرنسی اور سونا چوری کر لیا

بھارت: ڈاکووں نے سرنگ کھود کر بینک لوٹ لیا

بھارت میں ڈاکووں نے تقریباً 12 میٹر طویل سرنگ کھود کر بینک سے 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر کے قریب کرنسی اور سونا چوری کر لیا۔

روزنامہ ٹائمز آف انڈیا کی خبر کے مطابق ڈاکو بینک آف بروڈا  کے شخصی سیفوں والے کمرے تک سرنگ کھودی  اور کمرے میں داخل ہو کر تقریبا 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر کرنسی اور زیورات چُرا لئے ہیں۔

پولیس  کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 12 میٹر طویل اور ایک میٹر چوڑی سرنگ کھود کر بینک میں ڈاکہ مارا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈکیتی کے لئے ڈاکووں نے 6 ماہ قبل بینک سے قریب ایک دکان کو کرائے پر حاصل کیا۔

حکام کے مطابق  دکان کو کرائے پر حاصل کرنے والے شخص نے چند ماہ تک وہاں کام کیا ۔  ڈاکے سے 2 ماہ قبل اس نے بیماری کو وجہ دکھا کر دکان کو اپنے دوستوں  کے حوالے کر دیا اور خود غائب ہو گیا۔

 

ڈاکووں نے دو ماہ تک  رات کے وقت سرنگ کی  کھدائی کا کام جاری رکھا اور کھودی گئی مٹی کو دکان کے قریب خالی زمین میں گراتے رہے۔

پولیس دکان کو کرائے پر حاصل کرنے والے شخص کی تلاش میں  ہے اور ڈاکے سے متعلق تفتیش جاری ہے۔



متعللقہ خبریں