بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے ارکان مسلمانوں کی تعداد پانچ لاکھ 36 ہزار تک پہنچ گئی

جول مل مین  نے اقوام متحدہ کے جنیوا آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ25 اگست سے لیکر ابتک بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے ارکان مسلمانوں کی تعداد پانچ لاکھ 36 ہزار تک پہنچ گئی ہے

بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے ارکان مسلمانوں کی تعداد پانچ لاکھ 36 ہزار تک پہنچ گئی

 

بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے ارکان مسلمانوں کی تعداد پانچ لاکھ 36 ہزار تک پہنچ گئی  ہے ۔

ہجرت کی عالمی تنظیم کے ترجمان جول مل مین  نے اقوام متحدہ کے جنیوا آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ25 اگست سے لیکر ابتک بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے ارکان مسلمانوں کی تعداد پانچ لاکھ 36 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔عینی شاہدین کے مطابق بنگلہ دیش اور میانمار کی سرحد کے قریب دریائے نف کے میانمار کے علاقے میں  8  نو ہزار مہاجرین کوکس بازار میں داخل ہونے کے انتظار میں ہیں ۔ بنگلہ دیش میں مہاجرین کے کیمپوں میں پینے کے صاف پانی  اور ہنگامی ضروریات کی قلت پائی جاتی ہے ۔

میانمار  فوج  کیطرف سے مسلح دہشت گردوں  سے جدوجہد کے بہانے اراکان میں شہریوں پر حملوں  کے نتیجے میں 15 اگست سے لیکر ابتک ہزاروں مسلمان ہلاک ہو چکے ہیں ۔فوج اور بڈسٹ قوم پرستوں نے ابتک 200 دیہات کو نذر آتش کر دیا ہے ۔مسلمان اپنی جان بچانے کے لیے بنگلہ دیش پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔



متعللقہ خبریں