افغانستان، طالبان اور داعش کے درمیان تصادم

اس جھڑپ میں  داعش کے 4 اور طالبان کے 4 دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ  داعش کا ایک اور طالبان  کے تین  کارندے زخمی ہوئے ہیں

812701
افغانستان، طالبان اور داعش کے درمیان تصادم

شمالی افغانستان کے صوبے جزجان  کی تحصیل کش تپے میں داعش اور طالبان  تنظیموں کے درمیان تصادم ہوا۔

جزجان  کے دفتر ِگورنر کے ترجمان محمد رضا غفوری  کا کہنا ہے کہ بیگسر  علاقے میں طالبان اور داعش کے عسکریت پسندوں کے درمیان چھڑنے والی  جھڑپ تا حال جاری ہے۔

غفوری نے بتایا ہے کہ  اس جھڑپ میں  داعش کے 4 اور طالبان کے 4 دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ  داعش کا ایک اور طالبان  کے تین  کارندے زخمی ہوئے ہیں۔

اس  حوالے سے ان دونوں تنظیموں نے تا حال کوئی اعلان جاری نہیں کیا۔

 

 



متعللقہ خبریں