ترکی عالم اسلام کا لیڈر ہے، حامد محمد خان

ہمیں ترکی  پر فخر ہے،   ترک قوم دنیا کی اہم ترین اور مؤثر ترین  اقوام  میں شامل ہے۔  یہ  ملک  عالمی مسلمانوں کے درد میں ہمیشہ برابر کا شریک ہو تا ہے، عبدل جبار صدیقی

ترکی عالم اسلام کا لیڈر ہے، حامد محمد خان

ہندوستانی  مسلمانوں  کی ترکی سے بلند توقعات وابستہ ہیں۔

ہندوستان  میں  سرگرم ِ عمل  جماعتِ اسلامی انجمن برائے صوبہ  تلنگانہ و  اودیشا   کے  صدر حامد محمد خان نے اناطولیہ  ایجنسی     کو انٹرویو میں بتایا ہے کہ اسلامی مملکتوں   میں خانہ جنگی اور قتل عام کے خلاف ترکی  کے علاوہ  کسی دوسرے  ملک    نے کسی بھی طریقے سے  آواز بلند نہیں کی۔

فلسطین، غزہ اور مسجدِ اقصیٰ  کے معاملات کی بھر پور حمایت پر ترکی کا شکریہ ادا کرنے والے خان  نے  کہا کہ "ترکی،  مسلم اُمہ  کا لیڈر ہے، ہماری ترکی سے بڑی توقعات وابستہ ہیں، ہم  دعاگو ہیں کہ ترکی ،  مسلم امہ کے لیے مزید  ترقی   اور طاقت  حاصل کرے اور اس کی  قیادت ہم سب کے سر پر رہے۔ ہم  ترکی کی کوششوں   اور جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔"

ہندوستانی  اسلامی شوریٰ اعلی کونسل کے رکن   عبدل جبار صدیقی   نے بھی اس موقع پر کہا کہ  ہم ترکی کو ایک لیڈر ملک کی نظر سے دیکھتے ہیں اور ترکی کی ترقی   کے لیے ہمیشہ دعا گو  رہتے ہیں۔ ہمیں ترکی  پر فخر ہے،   ترک قوم دنیا کی اہم ترین اور مؤثر ترین  اقوام  میں شامل ہے۔  یہ  ملک  عالمی مسلمانوں کے درد میں ہمیشہ برابر کا شریک ہو تا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں