سری لنکا، مون سون بارشیں جان لیوا ثابت ہو رہی ہیں

سری لنکن حکومت کی ہنگامی  امداد کی  اپیل کا فوری طور پر جواب دینے والے ترکی نے ہر ممکنہ امداد  فراہم کرنے کے لیے تیار ہونے کی اطلاع دی ہے

740457
سری لنکا، مون سون بارشیں جان لیوا ثابت ہو رہی ہیں

مون سون  بارشوں   نے  جنوبی ایشیا کے ملک سری لنکا کو ایک بار پھر اپنی زد میں لے لیا ہے، شدید بارشوں سے    پیدا ہونے والے سیلاب اور لرزش ِ اراضی سے  ایک سو افراد لقمہ اجل  جبکہ  110 لاپتہ ہو گئے ہیں۔

مٹی کے تودے گرنے سے سڑکیں بند  ہو گئی ہیں تو امدادی ٹیموں کو متاثرہ  علاقوں تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

علاقے کو  سری لنکن   فوج  کے ایک سو سے زائد   بحری جہازوں، بوٹوں ، ہیلی کاپٹروں اور  امدادی   طیاروں کو  بھیجا گیا ہے۔

دریا کنارے   مقیم    اور مٹی کے  تودے گرنے  کا خطرہ موجود ہونے والے علاقوں سے  اڑھائی لاکھ کے قریب انسانوں کو   محفوظ مقامات کو منتقل  کر دیا گیا  ہے   جبکہ  آفت زدہ علاقوں میں پناہ گاہیں بنائی گئی ہیں۔

دریں اثناء  سری لنکن حکومت کی ہنگامی  امداد کی  اپیل کا فوری طور پر جواب دینے والے ترکی نے ہر ممکنہ امداد  فراہم کرنے کے لیے تیار ہونے کی اطلاع دی ہے۔

یاد رہے سن 2003 میں  اس ملک میں مون سون بارشوں سے  اڑھائی سو افراد  ہلاک ہو گئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں