افغانستان : طالبان کا نام نہاد گورنرقاری طیب ہلاک

کندز میں طالبان کے صوبے طہار کا نام نہاد گورنرقاری طیب  نیٹو کے فضائی حملے میں ہلاک ہو گیا ہے

718754
افغانستان : طالبان کا نام نہاد گورنرقاری طیب ہلاک

افغانستان کے شمالی صوبے کندز  میں طالبان کے صوبے طہار کا نام نہاد گورنرقاری طیب  نیٹو کے فضائی حملے میں ہلاک ہو گیا ہے۔

افغانستان کی نیٹو یونٹوں کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق نیٹو کے دائرہ کار میں فرائض ادا کرنے والی امریکی فورسز کے طیارے نے کندز کی تحصیل دشتِ آرچی میں طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔

فضائی حملے میں نام نہاد گورنرقاری طیب کے علاوہ 8 طالبان بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔

بیان کے مطابق قاری طیب امریکی یونٹوں پر حملے کے منصوبے بناتا تھا اور سال 2011 سے  اس کی تلاش جاری تھی۔

بیان کے مطابق حملے میں شہریوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

تاہم طالبان کی طرف سے موضوع سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔



متعللقہ خبریں