افغان فوجی نے امریکی فوجیوں پر فائر کھول دیا

افغانستان کے صوبہ ہلمند میں ایک افغان کمانڈو نے امریکی فوجی حکام  پر فائر کھول دیا، ایک افغان فوجی ہلاک 3 امریکی فوجی زخمی ہو گئے

694908
افغان فوجی نے امریکی فوجیوں پر فائر کھول دیا

افغانستان کے صوبہ ہلمند میں ایک افغان کمانڈو کے امریکی فوجی حکام  پر فائر کھولنے کے نتیجے میں ہونے والی جھڑپ میں ایک افغان فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔

ہلمند گورنر دفتر کے ترجمان عمر زواک کے مطابق کمانڈو نے تحصیل شوراب کی فوجی بیس پر ایک امریکی فوجی مشیر پر فائر کھولا۔

زواک کے مطابق فائرنگ کے بعد جھڑپ ہوئی جس میں ایک افغان فوجی ہلاک اور 3 امریکی زخمی ہو گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔

ہلمند  کے 215 مائےواند  کور کمانڈ  دفتر کے  پریس ترجمان محمد رسول زازائے نے بھی کہا ہے کہ ہم اس بات کی تحقیق کر رہے ہیں کہ آیا یہ فائر غلطی کی وجہ سے ہوا  ہے یا ارادی طور پر۔

واضح رہے کہ امریکہ نے گذشتہ 100 سے زائد فوجی مشیروں کو افغان فورسز کی مشاورت کی خدمات  کے لئے صوبہ ہلمند بھیجا تھا۔



متعللقہ خبریں