علاقائی سلامتی کیلئے پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے:چینی قیادت، تعاون جاری رکھیں گے :جنرل قمر باجوہ

ملاقاتوں میں علاقائی سلامتی، معیشت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون اور مشترکہ مفادات کے مختلف پہلوئوں پر بات چیت کی گئی۔ چینی قیادت نے علاقائی سلامتی اور استحکام کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا

693454
علاقائی سلامتی کیلئے پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے:چینی قیادت، تعاون جاری رکھیں گے :جنرل قمر باجوہ

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ تین روزہ سرکاری دورے پر گزشتہ روز چین پہنچ گئے ۔آئی ایس پی آرکے مطابق دونو ں ملکوں نےفوجی سطح پرتعاون جاری رکھنے اوراسے مزیدبڑھانے پراتفاق کیا۔ آرمی چیف نے چین پہنچنے کے بعد بیجنگ میں ایگزیکٹونائب وزیراعظم ژانگ گواولی ،سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل فان چنگ لانگ ،چیف آف جوائنٹ سروسز ڈیپارٹمنٹ جنرل فانگ فنگوئی اورپیپلزلبریشن آرمی (پی ایل اے )کے کمانڈرجنرل لی زؤ چنگ سے ملاقاتیں کیں جن میں علائی سلامتی ،معیشت ،دفاعی تعاون اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا

 ان ملاقاتوں میں علاقائی سلامتی، معیشت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون اور مشترکہ مفادات کے مختلف پہلوئوں پر بات چیت کی گئی۔ چینی قیادت نے علاقائی سلامتی اور استحکام کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ اس موقع پر چینی رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے جنرل باجوہ نے پاکستان سے دفاعی شعبے میں تعاون پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔آرمی چیف نے زونگ گولی ایگزیکٹو وائس پریمیئر، جنرل فین شین لونگ وائس چیئرمین سنٹرل ملٹری کمشن، جنرل فینگ فنگائی، چیف آف جوائنٹ سروسز ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ جنرل لی زو ہنگ کمانڈر پیپلز لیبریشن آرمی سے ملاقاتیں کیں اس دوران خطے کے سکیورٹی صورتحال اور دفاعی امور پر تفصیلی تبادلہ اختیار کیا گیا۔

 چین کی فوجی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام دہشت گرد گروپوں جن میں القاعدہ، تحریک طالبان پاکستان سمیت دیگر دہشتگرد گروپوں کے خلاف پاک فوج کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ اس موقع پر چینی فوجی قیادت کی طرف سے سی پیک کے لئے پاک فوج کی طرف سے دی جانے والی سکیورٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے یوم پاکستان کے موقع پر چینی افواج کی شمولیت پر چین کے دفاعی حکام کا شکریہ بھی ادا کیا۔ قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ جب پی ایل اے ہیڈکواٹر پہنچے تو انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔



متعللقہ خبریں