اقتصادی راہداری منصوبے نے پاک چین دوستی کولازوال بنادیا ہے: شہباز شریف

پنجاب  کے  وزیراعلی شہبازشریف نے کہا ہے کہ  پاک چین دوستی انمول اورلازوال ہے اور چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور سے دونوں ملکوں کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں

650503
اقتصادی راہداری منصوبے  نے پاک چین دوستی کولازوال بنادیا ہے: شہباز شریف

پنجاب  کے  وزیراعلی شہبازشریف نے کہا ہے کہ  پاک چین دوستی انمول اورلازوال ہے اور چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور سے دونوں ملکوں کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہورمیں چین کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے   لانگ ڈنگ بن کو قونصل جنرل کی ذمہ داریاں سنبھالنے پرمبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 انہوں نے کہا کہ  پاک  چین کی دوستی مشکل کی ہرگھڑی میں پورااتری ہے، چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈورسے دونوں ملکوں کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھورہے ہیں اورسی پیک حقیقی معنوں میں ایک گیم چینجرثابت ہورہا ہے۔

چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ چین کے لوگ بھی آپ کی انتھک محنت اور غیرمعمولی صلاحیتوں کے معترف ہیں، میں نے چین میں آپ کی شخصیت اور صوبہ پنجاب کے عوام کیلئے بے لوث خدمت کے بارے میں بہت کچھ سن رکھا ہے، بلاشبہ چین میں آپ کو ’’مین آف ایکشن‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے اور سی پیک کے منصوبوں کو تیزرفتاری سے آگے بڑھانے میں آپ نے بے پناہ محنت سے کام کیا ہے۔



متعللقہ خبریں