امریکہ: افغان سکیورٹی فورسز ابھی پورے ملک کے دفاع کی صلاحیت نہیں رکھتیں

افغان فوج کی صلاحیت میں ایک مستحکم پیش رفت نہیں ہوئی اور تربیت کے دوران دہشت گرد تنظیم کے ساتھ جنگ  کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان  کی تلافی کے لئے مستقل بھرتی کی ضرورت موجود رہی ہے۔ امریکہ

امریکہ: افغان سکیورٹی فورسز ابھی پورے ملک کے دفاع کی صلاحیت نہیں رکھتیں

امریکہ نے کہا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز  ابھی پورے ملک کا دفاع کرنے کی صلاحیت حاصل نہیں کر سکیں۔

امریکہ کے افغانستان اسپیشل انسپکٹر دفتر  نے افغانستان کی تعمیر نو کے لئے  سال 2002 میں مختص کردہ  115 بلین ڈالر  مالیت کے فنڈ  کے استعمال سے متعلق" ہائی رسک لسٹ" کے عنوان سے   رپورٹ شائع کی ہے۔

رپورٹ میں افغان سکیورٹی فورسز   کی نا کافی صلاحیت، ملک  میں دھاندلیوں، لوٹ بازاریوں، منشیات کی اسمگلنگ اور اداراتی و اقتصادی   انتظامیہ کی نااہلی جیسے مسائل کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی  ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2016 کے مہینے اگست کے آخر تک  ملک کا 63 فیصد افغان فوج کے زیر کنٹرول تھا  جبکہ  نومبر 2015 میں  یہ شرح 72 فیصد تک تھی۔

رپورٹ کے مطابق افغان فوج کی صلاحیت میں ایک مستحکم پیش رفت نہیں ہوئی اور تربیت کے دوران دہشت گرد تنظیم کے ساتھ جنگ  کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان  کی تلافی کے لئے مستقل بھرتی کی ضرورت موجود رہی ہے۔

سال 2016 کے آغاز سے 19 اگست تک 5 ہزار 523 افغان فوجی دہشتگردی کے خلاف  جدوجہد میں ہلاک  اور 9 ہزار 665 فوجی زخمی ہوئے ۔



متعللقہ خبریں