بافٹا ایوارڈز: "روما" بہترین فلم قرار پائی

بافٹا ایوارڈز  کی تقریب  میں ہدايت کار الفونسو کُوآرن کی نيٹ فلکس کے ليے بنائی گئی فلم "روما" نے بہترین فلم، بہترين ہدايت کاری اور بہترین سینماٹوگرافی کے ايوارڈز جيت ليے

بافٹا ایوارڈز: "روما" بہترین فلم قرار پائی

 بافٹا ایوارڈز  کی تقریب  میں ہدايت کار الفونسو کُوآرن کی نيٹ فلکس کے ليے بنائی گئی فلم "روما" نے بہترین فلم، بہترين ہدايت کاری اور بہترین سینماٹوگرافی کے ايوارڈز جيت ليے۔

 ان ايوارڈز کی تقريب گزشتہ روز  لندن ميں منعقد ہوئی۔

 روماکو آئندہ ماہ امریکہ  میں دیے جانے والے آسکر ايوارڈز ميں بھی بہترين فلم کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

بافٹا  ایوارڈز ميں بہترين اداکار کا اعزاز ’بوہيميئن ريہپسڈی‘ کے اداکار رامی ملک کو ديا گيا جبکہ ’دی  فيورٹ‘ نامی فلم ميں اداکاری پر اوليويا کولمين بہترين اداکارہ قرار پائیں۔



متعللقہ خبریں