ترکی نے بھر پور جوش و خروش کے ساتھ سال 2019 کو خوش آمدید کہا

استنبول کی تقسیم اسکوائر اور شاہرائے استقلال  پر جمع کثیر تعداد میں شہریوں اور سیاحوں نے نئے سال کی آمد کا جشن منایا

ترکی نے بھر پور جوش و خروش کے ساتھ سال 2019 کو خوش آمدید کہا

ترکی میں سال 2019 کو بھر پور جوش و خروش کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا۔

استنبول کی تقسیم اسکوائر اور شاہرائے استقلال  پر جمع کثیر تعداد میں شہریوں اور سیاحوں نے نئے سال کی آمد کا جشن منایا۔

جشن کے لئے جمع ہجوم نے نیا سال شروع ہونے  سے چند سیکنڈ قبل یک آواز ہو کر  الٹی گنتی  پڑھنا شروع کر دی۔

نئے سال کی تقریبات کی وجہ سے قاضی کھوئے، شاہرائے استقلال،  تقسیم اسکوائر اور اطراف کے علاقوں میں پولیس نے سخت حفاظتی تدابیر اختیار کر رکھی تھیں۔

دارالحکومت انقرہ میں کزل آئی اسکوائر اور گیووین پارک میں عوام نے نئے سال کو خوش آمدید کہا۔

سخت سردی کے باوجود انقرہ کے شہری  15 جولائی کزل آئی ملّی  ارادے اسکوائر میں جمع ہوئے اور سال 2019   کا خیر مقدم کیا۔

ازمیر کے شہریوں نے نئے سال  کو جمہوریت اسکوائر میں منایا اور ڈی جے مانو کے کانسرٹ کا لطف اٹھایا۔



متعللقہ خبریں