" بے گھر افراد کا مسیحا "پاکستانی نژاد قمرعزیز سے ملیے

برطانوی قصبے ہائی وائی کومب میں مقیم  قمر عزیز وہاں ایک لانڈری روم چلاتے ہیں  جو کہ بے گھر افراد کومفت کپڑے دھونے کی سہولت کے ساتھ ساتھ وہ  سردی کے موسم میں بے گھر افراد میں  کمبل بھی مفت  تقسیم کرتے ہیں

" بے گھر افراد کا مسیحا "پاکستانی نژاد قمرعزیز سے ملیے

 برطانیہ میں مقیم  بے گھروں  کی مدد کرنے میں ایک پاکستانی نژاد شخص قمر عزیز بھی پیش پیش ہے ۔

 لندن  کے شمال مغرب میں واقع قصبے  ہائی وائی کومب میں مقیم  قمر عزیز وہاں ایک لانڈری روم چلاتے ہیں  جو کہ بے گھر افراد کو  مفت کپڑے دھونے کی سہولت کے ساتھ ساتھ وہ  سردی کے موسم میں    بے گھر افراد میں  کمبل بھی مفت  تقسیم کرتے ہیں ۔

اُن کا کہنا ہے کہ ان بے گھروں کے چہروں پر    کھلنے والی مسکراہٹ    دنیا کا ہر غم بھلا دیتی ہے   اور یہ سلسلہ یونہی جاری رہے تو بہتر ہوگا۔

 قمر عزیز نے بتایا کہ گزشتہ سال سے اب تک 400 افراد    کی مدد مجھے نصیب ہوئی  اور اسے منظم کرنے کےلیے "ہوم لیس کنیکشن"  نامی ایک فلاحی   ادارے سے رابطے میں ہوں  جنہیں  اب ٹوکن کے ذریعے   یہ سہولت فراہم کی  جا رہی ہے ۔

 واضح رہے کہ برطانیہ میں بے گھر افراد کا مسئلہ    سنگین صورت حال اختیار کر چکا ہے  جہاں  گزشتہ  سال 600 بے گھر افراد  ہلاک ہوئے۔

 

 



متعللقہ خبریں