مکہ سے مدینہ قریب ہوگیا "الحرمین" ٹرین چل پڑی

مکہ اور مدینہ کے درمیان  حجاج کرام اور عمرے کی  سعادت حاصل کرنے والوں کےلیے  چلائی جانے والی تیز رفتار  الحرمین ٹرین   کا سفر شروع ہو چکا ہے جس پر 2 ارب ڈالرز لاگت آئی ہے

مکہ سے مدینہ قریب ہوگیا "الحرمین" ٹرین چل پڑی

  مکہ اور مدینہ کے درمیان  حجاج کرام اور عمرے کی  سعادت حاصل کرنے والوں کےلیے  چلائی جانے والی تیز رفتار  الحرمین ٹرین   کا سفر شروع ہو چکا ہے۔

   یاد رہے کہ اس ٹرین کا افتتاح 25 ستمبر کو  سعودی فرماں روا نے کیا تھا  جس پر  2 ارب ڈالرز  کی لاگت آئی ہے ۔

450 کلومیٹر طویل اس  فاصلے  پر  ٹرین کی رفتار  300  کلو میٹر  ہوگی جو کہ  2 گھنٹے میں طے کیا جا سکے گا۔

 سعودی عرب نے  گزشتہ سال  24 لاکھ   حجاج کرام اور 70 لاکھ عمرے کی سعادت حاصل  کرنے  والوں کی میزبانی کی تھی ۔



متعللقہ خبریں