شگاگو میں روایتی ترک میلے کا اہتمام

شگاگو میں  قونصلر جنرل اُمت  آجار نے  میلے کے  انعقاد  میں حصہ ڈالنے والوں کا شکریہ ادا کیا

Chicago turk Festivali.jpg
Chicago turk Festivali basladi.jpg

امریکی شہر شگاگو میں  امسال 15 ویں بار منعقدہ شگاگو ترک میلہ شروع ہو گیا ہے۔

شگاگو کے دالے اسکوائر میں منعقدہ اس میلے کا امسال کا مرکزی خیال "شگاگو ترک بنتا جا رہا ہے"  ہے ، میلے کا آغاز ترک اور امریکی قومی ترانوں کے ساتھ ہوا۔

ٹرکش امریکن کلچرل الائنس شگاگو  کے صدر الگاز اُلغر اور شگاگو شہر کے منتظمین کے نمائندوں کی تقریروں کے بعد  ہجوم سے خطاب کرنے والے ترکی کے شگاگو میں  قونصلر جنرل اُمت  آجار نے  میلے کے  انعقاد  میں حصہ ڈالنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

ترک ثقافت، لوک رقص، موسیقی، اسٹیج شو اور دستکاری  کے نمونوں سمیت  ترک ملبوسات  کو بھی جگہ دیے جانے والے  اس میلے میں ترک فیشن شو میں  گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا۔  ترک  رقاصوں نے تماشائیوں کو اسٹیج پر بلاتے ہوئے ترک موسیقی  کی دھنوں پر  رقص کیا۔

یہ میلہ بروز ہفتہ  اپنے انجام  کو پہنچے گا۔

 



متعللقہ خبریں