"ہائے میں پیرس میں لٹ گئی" سعودی شہزادی کےکروڑوں کے زیورات چوری

پیرس کے مشہور رٹز ہوٹل سے سعودی شہزادی کے 8 لاکھ یورو یعنی تقریباً 11 کروڑ 46 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری ہوگئے جس کی رپورٹ درج کرادی گئی

"ہائے میں پیرس میں لٹ گئی" سعودی شہزادی کےکروڑوں کے زیورات چوری

پیرس کے مشہور رٹز ہوٹل سے سعودی شاہی خاندان کے 8 لاکھ یورو یعنی تقریباً 11 کروڑ 46 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری ہوگئے جس کی رپورٹ درج کرادی گئی۔

سعودی شاہی خاندان کی شہزادی کا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ چوری کی واردات  گزشتہ جمعے کی دوپہر کو ہوئی اور چوری شدہ زیورات و جواہرات کی مالیت 9 لاکھ 30 ہزار ڈالر یعنی 11 کروڑ 46 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔

اطلاعات کے مطابق،  رٹز ہوٹل میں چوری کا یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں اس بار سعودی شہزادی  کو ہدف بنایا گیا ہے جو اس ہوٹل میں رہائش پذیرتھی۔

 یہ ہوٹل مشہور سیاحتی مقام پلیس وینڈم کے قریب میں واقع ہے۔

واردات کے فوراً بعد فرانس کی ایک خاص تفتیشی ٹیم نے تفتیش شروع کردی ہے۔

قبل ازیں جنوری میں رٹز ہوٹل کے اندر واقع جیولری کی دکانوں سے مسلح افراد نے 40 لاکھ یورو کے زیورات پر ہاتھ صاف کیا تھا۔



متعللقہ خبریں