تیکا کی جانب سے یمن کو امداد

تقریب میں  شریک یمنی افسر محمد الا بیری  نے  اپنے اعلان  میں  یمنی عوام کی امداد پر تیکا کا شکریہ ادا کیا

تیکا کی جانب سے یمن کو امداد

ترک رابطہ و تعاون ایجنسی تیکا نے جنوبی یمن کے شہر عدن میں واقع عائلی نشوونما سنٹر  کو سازو سامان مہیا کیا ہے۔

کمپیوٹرز، سلائی کڑھائی کی مشینیں، کرسیاں، تربیتی ہالز اور دفاتر کے لیے  فرنیچر  فراہم   کردہ اس مقام کا ایک تقریب کے ساتھ افتتاح کیا گیا ہے۔

تقریب میں  شریک یمنی افسر محمد الا بیری  نے  اپنے اعلان  میں  یمنی عوام کی امداد پر تیکا کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے  اس ملک میں سرگرم عمل دیگر بین الاقوامی امدادی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ یہ بچوں نوجوانوں اور خواتین کے لیے خدمات  کے دوران تیکا کے احسن کام  کو مثال بنا ئیں۔

 



متعللقہ خبریں