امریکہ گلوکارہ ایریتھا فرینکلن 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں،امریکی صدور کا خراج تحسین

مشہور امریکی  گلوکارہ ایریتھا فرنکلین 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں جنہیں کافی عرصے سے سرطان کا مرض لاحق تھا

امریکہ گلوکارہ ایریتھا فرینکلن 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں،امریکی صدور کا خراج تحسین

مشہور امریکی  گلوکارہ  ایریتھا فرنکلین 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔

 مقامی میڈیا کے مطابق ’کوئن آف سول‘ کے نام سے مشہور اس لیجنڈری سنگر کا انتقال جمعرات کو ڈیٹرائٹ میں ہوا۔

وہ 2010 سے سرطان  کے عارضے میں مبتلا تھیں۔

ان کا کیریئر کئی دہائیوں پر مشتمل تھا اور انہوں نے اپنی گلوکاری سے دنیا میں ایک منفرد مقام بنا لیا تھا۔

شوبز کی دنیا کے علاوہ سیاستدانوں نے بھی ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 سابق صدر براک اوباما، بل کلنٹن اور ہلیری کلنٹن نے بھی انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔



متعللقہ خبریں