واک آف فیم سے صدر ٹرمپ کے نام کا ستارہ ہٹانے کی اپیل

امریکہ میں مغربی ہالی وُڈ بلدیہ کی طرف سے صدر ٹرمپ کے خواتین کے لئے ناپسندیدہ روّیوں کی وجہ سے "واک آف فیم" فٹ پاتھ سے ان کے نام کا ستارہ ختم کرنے کا مطالبہ

واک آف فیم سے صدر ٹرمپ کے نام کا ستارہ ہٹانے کی اپیل

امریکہ میں مغربی ہالی وُڈ بلدیہ نے صدر ٹرمپ کے خواتین کے لئے ناپسندیدہ روّیوں کی وجہ سے "واک آف فیم" فٹ پاتھ سے ان کے نام کا ستارہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بلدیہ اسمبلی میں اتفاق رائے سے کئے جانے والے فیصلے میں صدر ٹرمپ کے عورتوں کے ساتھ نا زیبا روّیوں اور دیگر نامناسب حرکتوں کو  وجہ دکھا کر ہالی وُڈ  ٹریڈ ڈیسک  اور لاس اینجلس کی طرف  سے صدر ٹرمپ کے ستارے کو ہٹانے کی اپیل کی  گئی ہے۔

ٹریڈ ڈیسک کے سربراہ لیرون گبلرنے روزنامہ لاس اینجلس ٹائمز  کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 'واک آف فیم' فٹ پاتھ پر جس بھی مشہور شخصیت کے نام کا ستارہ کندہ کیا جاتا ہے وہ شخصیت تاریخ کا ایک حصہ بن جاتی ہے اسی وجہ سے اس سے قبل کسی بھی شخصیت کے نام کے ستارے کو فٹ پاتھ سے نہیں ہٹایا گیا۔

واک آف فیم فٹ پاتھ پر صدر ٹرمپ کے نام کا ستارہ  سال 2007 میں "چراک" نامی ٹیلی ویژن پروگرام  کی کامیابی  اور مِس یونیورس مقابلوں میں ان کے کردار کی وجہ سے لگایا گیا تھا۔

صدر ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد ان کے نام کے ستارے پر متعدد دفعہ حملے کئے گئے، حالیہ واقعے میں گذشتہ ماہ آسٹن مائیکل کلے نامی ایک شخص نے کدال کے ذریعے فٹ پاتھ میں کندہ ستارے کو نقصان پہنچایا لیکن گرفتاری کے بعد مذکورہ شخص کو ضمانت پر چھوڑ دیا گیا تھا۔

واضح رہے ہالی وُڈ کی واک آف فیم نامی اس فٹ پاتھ پر 2 ہزار 600 سے زائد مشہور ستاروں کے نام کندہ ہیں۔



متعللقہ خبریں