ڈنمارک: برقعے اور نقاب پر پابندی، ہزاروں افراد کا احتجاج

ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں مسلمان خواتین کے نقاب پر پابندی کے خلاف ہزاروں افراد نے ریلی نکالی اور احتجاجی مظاہرہ کیا

ڈنمارک: برقعے اور نقاب پر پابندی، ہزاروں افراد کا احتجاج

ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں مسلمان خواتین کے نقاب پر پابندی کے خلاف ہزاروں افراد نے ریلی نکالی اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔

 ریلی میں خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مظاہرین نے  نقاب اور برقعے پہن کر اور چہروں کو ڈھانپ کر حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

احتجاج کرنے والوں نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور مغرب پر مسلمانوں سے امتیازی سلوک کا الزام عائد کیا۔

 ریلی کے شرکا نے کہا کہ مغربی حکومتیں سیکولرازم کا پرچار کرتے ہوئے تمام مذاہب کے ماننے والوں کو آزادی دینے کا دعوی کرتی ہیں لیکن مسلمانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور  انہیں اپنے عقائد کے مطابق زندگی گزارنے کی اجازت نہیں اور مذہبی لباس تک پر پابندی عائد کردی جاتی ہے۔

 یاد رہے کہ مئی میں ڈنمارک کی حکومت نے نقاب پر پابندی کا قانون منظور کیا تھا جس کا اطلاق گزشتہ روز سے ہوگیا ہے۔ 

قانون کے تحت کوئی بھی خاتون عوامی مقامات پر نقاب نہیں  پہن سکتی اور پولیس اہلکاروں کو اختیار حاصل ہوگیا ہے کہ وہ سرعام کسی بھی خاتون کا نقاب اتروا سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں