جاپان نے مسلمانوں کے دل جیت لیے :موبائل مسجد وقف کرڈالی

ٹوکیو سپورٹس اور کلچرل ایونٹ کمپنی کی جانب سے یاسو پروجیکٹ کے تحت ویلز پر ایک مسجد بنائی گئی ہے جس میں مسلم  برادری  اوقات کے مطابق عبادت کرسکے گی

جاپان نے مسلمانوں کے دل جیت لیے :موبائل مسجد وقف کرڈالی

اولمپکس 2020 کی میزبانی جاپان کرے گا اور ایسے میں جاپانی کمپنی نے مسلمانوں کے لیے ایک موبائل مسجد تعمیر کی ہے تاکہ اس دوران مسلم مذہبی عبادت سے محروم نہ رہیں۔

خبر کے مطابق، ٹوکیو سپورٹس اور کلچرل ایونٹ کمپنی کی جانب سے یاسو پروجیکٹ کے تحت ویلز پر ایک مسجد بنائی گئی ہے جس میں مسلم  برادری  اوقات کے مطابق عبادت کرسکے گی۔

موبائل مسجد ہر اس جگہ جا سکے گی جہاں اولمپکس کھیلوں کے مقامات ہوں گے تاکہ اس دوران کوئی بھی مسلمان عبادت سے محروم نہ رہ سکے۔

یاسو پروجیکٹ کے سی ای او کا کہنا تھا کہ جاپان میں تقریبا 1 لاکھ سے 2 لاکھ تک مسلم آبادی ہے اور موبائل مسجد کو بنانے کا مقصد مسلم افراد سے اپنی میزبانی بانٹنا ہے۔

 یہ مسجد ویلز پر مشتمل ایک ٹرک نما ہوگی جس کا سائز 48  مربع میٹر ہے اور جس میں بیک وقت 50 افراد نماز ادا کرسکتے ہیں یعنی یہ ایک بڑے کمرے جیسی ہوگی۔

علاوہ ازیں اس میں وضو کرنے کا بھی خاص اہتمام کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کی مجھے خوشی ہوگی اگر انڈونیشا، ملائیشیا، افریقہ اور مشرقی وسطی جیسے ممالک کے پناہ گزین جو شام سے آتے ہیں وہ اس مسجد کو امن پھیلانے کے لیے استعمال کریں۔

 



متعللقہ خبریں