انسٹاگرام نے یوٹیوب طرز کی اپیلیکیشن متعارف کرواکرنوجوانوں کو اپنی طرف کھینچ لیا

سان فرانسسکو میں منعقد ہوئے ایک تقریب میں انسٹاگرام کمپنی کےسی ای اویون سسٹروم نے اعلان  کیا کہ صارفین کو آئی جی ٹی وی فیچر کی اضافی سہولت فراہم کی جارہی ہے، جس کے تحت وہ انسٹاگرام پر اپنا ویڈیو چینل بنا سکتے ہیں

انسٹاگرام نے یوٹیوب طرز کی اپیلیکیشن متعارف کرواکرنوجوانوں کو اپنی طرف کھینچ لیا

سوشل میڈیا کی فوٹو شیئرنگ ایپلیکشن انسٹاگرام نے یوٹیوب کی نقل کرتے ہوئے آئی جی ٹی وی متعارف کروایا ہے جس سے نوجوانوں کو اپنی طرف کھینچنے  میں کامیابی حاصل ہوگی۔

سان فرانسسکو میں منعقد ہوئے ایک تقریب میں انسٹاگرام کمپنی کےسی ای اویون سسٹروم نے اعلان  کیا کہ صارفین کو آئی جی ٹی وی فیچر کی اضافی سہولت فراہم کی جارہی ہے، جس کے تحت وہ انسٹاگرام پر اپنا ویڈیو چینل بنا سکتے ہیں۔

کیون سسٹروم کا تقریب میں کہنا تھا کہ 2010 میں متعارف کروائی گئی یہ ایپ اب پوری دنیا میں مقبول ہوچکی ہے، جس کے 1 ارب صارفین ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ ہم اس کے ذریعے صارفین کو مزید سہولیات فراہم کرتے رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کل کے نوجوان 40 فیصد ٹی وی دیکھتے ہیں جب کہ 60 فیصد موبائل کا استعمال کرتے ہیں اور اب انسٹاگرام کے اس نئے فیچر کے ذریعے وہ اپنی دلچسپی کے پروگرام دیکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس فیچر کی مدد سے صارفین ایپ پر صرف ایک منٹ کی مختصر اسٹوری ویڈیو اَپ لوڈ کرنے کے بجائے با آسانی 1 گھنٹے تک کی ویڈیو اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔

آئی جی ٹی وی فیچر میں تمام ویڈیوز عمودی (vertical) دیکھی جا سکتی ہیں، جس میں فُل اسکرین بھی ہوسکتی ہے ۔

 



متعللقہ خبریں