ماہر زین استنبول میں

انگریزی، عربی اور ترکی زبان میں گیتوں کی وجہ سے پہچانے جانے والے ماہر زین نے، استنبول میٹرو پولیٹن بلدیہ  کی طرف سے ماہِ رمضان  کی تقریبات کے دائرہ کار میں منعقدہ "تراویح کے بعد" نام پروگرام میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا

ماہر زین استنبول میں

لبنان الاصل سویڈن کے گلوکار ماہر زین نے استنبول میں اپنے پرستاروں  سے ملاقات کی۔

انگریزی، عربی اور ترکی زبان میں گیتوں کی وجہ سے پہچانے جانے والے ماہر زین نے، ینی کاپی استنبول  میٹرو پولیٹن بلدیہ  کی طرف سے ماہِ رمضان  کی تقریبات کے دائرہ کار میں منعقدہ "تراویح کے بعد" نام پروگرام میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

زین نے کانسرٹ کا آغاز فلسطینی عوام کے ساتھ تعاون کے لئے ینی کاپی  میں جمعہ کے روز "ظلم  پر لعنت القدس کی حمایت" نامی جلوس میں گائے ہوئے فلسطینی گیت کے ساتھ کیا۔

ان کے پرستاروں نے "وہ تم ہو"، "تم کہاں ہو"، "رمضان"، "یا نبی سلام  علیک" جیسے متعدد حمدیہ و نعتیہ فن پاروں کو توجہ سے سنا اور وقتاً فوقتاً ان کے ساتھ سنگت بھی کی۔

کانسرٹ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے زین نے کہا کہ میں استنبول  والوں سے ہمیشہ مثبت ردعمل وصول کرتا ہوں۔ سامعین اور میرے درمیان ایک مضبوط رشتہ قائم ہو جاتا ہے یہاں تک کہ وہ میرے بعض انگریزی گیتوں کو زبانی یاد کر کے میرے ساتھ ساتھ گاتے بھی  ہیں۔

استنبول میں ماہر زین کا کانسرٹ  آج اور کل جاری رہے گا۔



متعللقہ خبریں