جرمنی میں طارقان بہار

جرمنی کے شہر ڈسلڈورف میں ترک پوپ موسیقی کے معروف فنکار طارقان کے کانسرٹ کے ساتھ مداحوں نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا

946805
جرمنی میں طارقان بہار

جرمنی کے شہر ڈسلڈورف میں ترک پوپ موسیقی کے معروف فنکار طارقان کے کانسرٹ کے ساتھ مداحوں نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

کانسرٹ میں 7 ہزار 500 افراد کی صلاحیت کا ہال مکمل طور پر بھر گیا۔

 طارقان نے کانسرٹ کا آغاز اپنے"Yolla" نامی گیت سے کیا اور "Cay Simit " جیسے نئے گانوں کے ساتھ ساتھ "Sevdanin Son Vurusu" اور "Kuzu Kuzu " جیسے ہر دلعزیز پرانے گیت بھی گائے۔

طارقان نے گیتوں کے ساتھ ساتھ اپنی ڈانس پرفارمنس کے ساتھ بھی مداحوں کے دل گرمائے  اور تقریباً 2 گھنٹے تک اسٹیج پر رہے۔

وہ آج ڈسلڈورف میں دوبارہ اسٹیج پر آئیں گے اور 8 کانسرٹوں پر مشتمل طارقان کا دورہ جرمنی 14 اپریل کے میونخ اور 29 اپریل کے ہیمبرگ کانسرٹ کے ساتھ اختتام پذیر ہو جائے گا۔



متعللقہ خبریں