پولستان کے آدم کرلائیکل کو یہ کیا ہوا؟جاننے چاہیں گے

پولستان کے 32 سالہ ایڈم کرلائکیل اپنے عجیب و غریب چہرے کی وجہ سے انسٹاگرام اور فیس  بک  پر مشہور ہوگئے ہیں جن کا پورا جسم کسی تصویرک ے نیگیٹیو کی طرح دکھتا ہے مگر اس کی وجہ کچھ اور ہے

936126
پولستان کے آدم کرلائیکل کو یہ کیا ہوا؟جاننے چاہیں گے

 پولستان کے 32 سالہ ایڈم کرلائکیل اپنے عجیب و غریب چہرے کی وجہ سے انسٹاگرام اور فیس  بک  پر مشہور ہوگئے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنا چہرہ رنگ کر گہرا سرمئی اور بالوں کو سفید کرلیا ہے جس کی وجہ سے وہ کسی تصویر کے نگیٹیو کی طرح دکھائی دیتے ہیں۔

ایڈم کا کہنا ہے کہ وہ اب تک اپنے 90 فیصد جسم پر ٹیٹو بنوا چکے ہیں تاہم ان کا مقصد اس شرح کو 99 فیصد تک پہنچانا ہے۔

 انہیں اس بات کی کوئی پروا نہیں کہ دوسرے ان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں کیونکہ وہ جو کچھ بھی کررہے ہیں وہ صرف اپنی خوشی کےلیے کررہے ہیں تاکہ جب وہ مریں تو اپنی ساری خواہشیں پوری کرچکے ہوں۔

2008 میں 22 سالہ ایڈم کو آنتوں کا  سرطان  ہوگیا تھا جس کے علاج کےلیے انہیں متعدد بار کیموتھراپی اور ریڈیوتھراپی وغیرہ جیسے  مراحل سے گزرنا پڑا۔

 اگرچہ وہ صحت یاب ہوگئے لیکن  علاج کے منفی اثرات کے  نتیجے میں ان کی جلد بے رنگ ہوگئی اور وہ ساری زندگی کےلیے ”البینزم“ نامی کیفیت کا شکار ہوگئے۔



متعللقہ خبریں