خوش باش شہر کے باسیوں نے خوشی کے راز بتا دئیے

سینوپ ترکی کا ایسا شہر ہے کہ جہاں  ملک کے سب سے زیادہ خوش شہری  بستے ہیں

933873
خوش باش شہر کے باسیوں نے خوشی کے راز بتا دئیے

خوش باش  شہر کے باسیوں نے خوشی کے رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔

ترکی کے محکمہ شماریات  کی سال 2014 سے 2016  کے تحقیقات کے مطابق سینوپ ترکی کا ایسا شہر ہے کہ جہاں  ملک کے سب سے زیادہ خوش شہری  بستے ہیں۔

تحقیقات کے مطابق 20 مارچ عالمی یومِ مسرت کے موقع پر خوشی کے راز بتائے۔

شہر کی 66 سالہ  مچھیرن  نیوزر اُچنجو اولونے کہا ہے کہ خوش رہنے کا سب سے بڑا عنصر باہمی احترام ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں انسان ایک دوسرے  کا احترام کرتے ہوں  اور ایک دوسرے سے  محبت  کرتے ہوں وہاں خود بخود خوشی کا ماحول  پیدا ہو جاتا ہے۔

نیوزر نے کہا کہ بڑے شہروں کا شور و غل سینوپ میں موجود نہیں ہے۔

سینوپ کی عورتوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شوہروں کا اور وہ ہمارا  احترام کرتے ہیں لہٰذا عورتوں کی حیثیت سے ہم خود کو نہایت خوش اور مطمئن محسوس کرتی ہیں۔ ایک عورت دن یا رات میں کسی بھی وقت باہر نکل سکتی ہے یہاں کوئی کسی پر آوازے نہیں کستا، کوئی کسی کے بارے میں الٹی سیدھی بات نہیں کرتا۔

ہائی اسکول کی ایک طالبہ اِرم نال لی اولو نے کہا کہ سینوپ میں شور  شرابہ نہ ہونے کی حد تک کم ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ زیادہ  پر ہجوم  نہ ہونے کی وجہ سے لڑکیوں کی حیثیت سے ہم بہت پُر سکون محسوس کرتی ہیں۔

ریٹائر منٹ کے بعد سینوپ میں رہائش اختیار کرنے والے شہری حسین کُش اُزومو نے کہا کہ سینوپ ہر حال میں اپنے شہریوں کو خوش رکھنے میں کامیاب  شہر ہے۔



متعللقہ خبریں