امریکہ میں بلیک فرائی ڈے وقت سے پہلے شروع ہو گیا

امریکہ  کے خریداری مراکز میں  " بلیک فرائی ڈے" نامی گرینڈ سیل  توقع سے پہلے شروع ہو گئی

امریکہ میں بلیک فرائی ڈے وقت سے پہلے شروع ہو گیا

امریکہ  کے خریداری مراکز میں  " بلیک فرائی ڈے" نامی گرینڈ سیل  توقع سے پہلے شروع ہو گئی ہے۔

بلیک فرائی ڈے ماہِ نومبر کی چوتھی جمعرات کو یومِ شُکر  کے بعد آنے والے پہلے  جمعہ کے دن شروع ہوتا ہے۔

تاہم رواں سال  جنوبی کوریا کی ایک ڈیجیٹل فونز اور ٹیبلٹ فرم کے اپنی مصنوعات پر سیل لگانے سے یہ گرینڈ سیل ابھی سے شروع ہو گئی ہے۔

بلیک فرائی ڈے کے دوران مارکیٹیں معمول سے جلد کھلتی ہیں اور رات دیر گئے تک کھلی رہتی ہیں۔ ان دنوں میں  دکانوں پر رش بھی معمول سے کہیں زیادہ ہوتا ہے۔

حالیہ سالوں میں گرینڈ سیل کے دنوں میں سخت ہجوم کی وجہ سے سنجیدہ سطح کے حادثات بھی پیش آنا شروع ہو گئے ہیں۔

خریداری کے دوران اژدہام کی وجہ سے چھوٹے موٹے حادثات کے ساتھ ساتھ اموات بھی  واقع ہوتی رہتی ہیں۔



متعللقہ خبریں