ترکی میں اتنی پذیرائی ملے گی اندازہ نہ تھا :عامر خان

ترک وزارت ثقافت کی جانب سے مدعو بالی وڈ کے مایہ ناز اداکار عامر خان  نے کہا ہے کہ ترکی میں اتنی پذیرائی  ہونے پر مجھ پر جذباتی   کیفیت طاری ہو گئی ہے

ترکی میں اتنی پذیرائی ملے گی اندازہ نہ تھا :عامر خان

بالی وڈ کے مایہ ناز اداکار عامر خان  نے    کہا ہے کہ ترکی میں اتنی پذیرائی  ہونے پر   مجھ پر جذباتی   کیفیت طاری ہو گئی ہے ۔

 ترک وزارت ثقافت و سیاحت  کی دعوت پر  اپنی نئی فلم سکریٹ سپر اسٹار   کی متعارفی تقریب کےلیے  استنبول میں موجود   عامر خان  نے  منعقدہ اخباری کانفرنس کے دوران  کہا کہ  ان کی خواہش تھی  کہ وہ  جلد ترکی آئیں  ،آج وہ خواہش پوری ہو گئی ، سوشل میڈیا  پر میرے ترک مداحوں   کی تعداد میں روز براز اضافہ   ہوتا گیا  مگر مجھے یہ نہیں  معلوم تھا کہ وہ میری فلمیں دیکھتے ہیں جسے جان کر  کافی خوشی محسوس ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ  20 اکتوبر کو ترکی میں اُن کی نئی فلم "سیکریٹ  سپر اسٹار"   نمائش کےلیے پیش ہو رہی ہے  جس کا موضوع دل کو چھو جانے والا ہے ۔

 بالی ووڈ  اسٹار نے  یہ بھی کہا کہ وہ اب ترک سینیما   کا بھی قریبی مشاہدہ کریں گے کیو نکہ  اس سے متعلق  اُن کی معلومات نہ ہونےکے برابر ہے ۔

 عامر خان استنبول اور انقرہ میں منعقد مختلف تقریبات میں بھی شریک ہونگے۔

 

 



متعللقہ خبریں