کینیا : یورپی فلم فیسٹیول میں ترک سینما کی بہار

کینیا میں 26 ویں یورپی فلم فیسٹیول کے سلسلے میں نمائش کی گئی ترک فلم "تربوز کے چھلکے سے کشتیاں بنانا" نے فن کے پرستاروں کے دل جیت لئے

736959
کینیا : یورپی فلم فیسٹیول میں ترک سینما کی بہار

کینیا میں 26 ویں یورپی فلم فیسٹیول کے سلسلے میں نمائش کی گئی ترک فلم "تربوز کے چھلکے سے کشتیاں بنانا" نے فن کے پرستاروں کے دل جیت لئے ہیں۔

دارالحکومت نیروبی میں ایک آرٹ گیلری میں کی گئی فلم کی نمائش  کو کثیر تعداد میں فلم کے پرستاروں نے دیکھا۔

نیروبی میں ترکی کے سفیر دینیز ایکے نے اس بارے میں اپنے بیان میں   کہا ہے کہ نیروبی میں سفارت خانے رکھنے والے یورپی ممالک  کے ساتھ مل کر  26 ویں یورپی فلم فیسٹیول  کے دائرہ کار میں ہم نے ایک فلم ویک کا اہتمام کیا ہے اور ترک سینما سے "تربوز کے چھلکے سے کشتیاں بنانا" نامی فلم کو نمائش کے لئے منتخب کیا ہے۔

ایکے نے کہا کہ میرے خیال میں ترکی اور کینیا کے درمیان ثقافتی حوالے سے بہت قربت پائی جاتی ہے اور فن اس قربت کو سامنے لانے اور دو طرفہ تفہیم  پیدا کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ اسی وجہ سے ہم نے ترکی سے ایک ایسی فلم کو نمائش کے لئے منتخب کیا ہے کہ جو نوجوانوں کے خیالات و تصورات  پر اور ہر مشکل کے باوجود ان خیالات کو حقیقت بنانے  کے مرکزی خیال پر مبنی ہو۔

واضح رہے کہ "تربوز کے چھلکے سے کشتیاں بنانا" نامی فلم جذباتی ہونے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں اور بچوں کے لئے ایک امید کی حامل فلم ہے۔



متعللقہ خبریں