استنبول: ورلڈ ٹوئر ازم فورم گلوبل میٹنگ

عالمی ٹوئرازم  کو رُخ دینے کے لئے "ورلڈ ٹوئر ازم فورم گلوبل میٹنگ " کا تیسرا  سربراہی اجلاس 16 سے 18 کی تاریخوں میں استنبول میں منعقد ہو رہا ہے

666825
استنبول: ورلڈ ٹوئر ازم فورم گلوبل میٹنگ

عالمی ٹوئرازم  کو رُخ دینے کے لئے "ورلڈ ٹوئر ازم فورم گلوبل میٹنگ " کا تیسرا  سربراہی اجلاس 16 سے 18 کی تاریخوں میں استنبول میں منعقد ہو گا۔

رواں سال   تیسری دفعہ متوقع اس  اجلاس کا مرکزی خیال "بلا رکاوٹ سرحدیں، محفوظ اور مسائل سے پاک سیاحت" ہے۔

گلوبل  پیمانے کےاس اجلاس میں عالمی سیاحتی سیکٹر پر بات چیت کی جائے گی اور  اجلاس میں سیاحت کو رُخ عطا کرنے والی فرموں کے منتظمین ، سیکٹر کے سرمایہ کار، پبلک ادارے ، ٹیکنالوجی ماہرین ، سیاسی حکام اور سول سوسائٹیوں سے ترکی اور عالمی ٹوئر ازم  حکام سمیت 20 ممالک سے 150 کے قریب   افراد شرکت کریں گے۔

اجلاس سے خطاب کرنے والوں میں فیس بُک سپوک پرسن زکربرگ میڈیا  کے بانی رانڈی  زکر برگ ، برطانیہ  کے سابقہ وزیر خارجہ ، انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کے سربراہ اور ایگزیکٹیو کمیٹی  کے سربراہ ڈیوڈ ملی بینڈ، برطانیہ کے سابقہ وزیر اعظم ٹونی بلئیر  کے دور  کے وزیر داخلہ اور وزیر خارجہ جیک سٹرا، یانڈیکس کے منتظمین اعلیٰ میں سے آرکیڈی وولوج ، ٹوئر ازم تعارفی آفس  وزٹ سٹاک ہوم کے منتظم اعلیٰ تھامس اینڈرسن  اور UNWTO کے خصوصی سفیر اور ورلڈ ٹریول اینڈ ٹوئر ازم کونسل ایگزیکٹیو کے سربراہ  ڈاکٹر مشل  فرینزل شامل ہیں۔

اجلاس استنبول کنوینشن سینٹر  میں منعقد ہو گا اور اجلاس سے قبل  ترکی میں پہلی دفعہ ورلڈ ٹوئرازم  فورم اور نیلسن کی طرف سے کئے گئے "ٹوئر ازم 100" نامی سروے کے ساتھ دنیا کی بڑی ترین 100 ٹوئر ازم کمپنیوں کا تعین کیا جائے گا۔

رپورٹ میں جن ٹوئر ازم سیکٹر  کی بہترین کمپنیوں  کا تعین کیا جائے گا ان میں فضائی کمپنیاں، آن لائن اور آف لائن  سیاحت ایجنسیاں ، ہوٹل اور ہوٹل چینز شامل ہوں گی۔



متعللقہ خبریں