ٹی آرٹی دستاویزی فلمی مقابلہ

ٹی آر ٹی  دستاویزی فلم ایوارڈ  دینے کام مقصد پیشہ واراور غیر پیشہ وار فلمسازوں  کی پشت پناہی کرنا ، اس قسم کی فلموں  کو فروغ دینااور  مختلف ممالک کے مختلف اہم اوراعلیٰ پائے کے شاہکاروں  کو شائقین تک پہنچاناہے

655802
ٹی آرٹی دستاویزی فلمی مقابلہ

امسال  نویں بار منعقد ہونے والے  ٹی  آر ٹی  دستاویزی فلم ایوارڈ  کے لیے  درخواستیں جمع کروانے  کی آخری تاریخ  تین فروری  کو ختم ہو رہی ہے۔

ٹی آر ٹی  دستاویزی فلم ایوارڈ  دینے کام مقصد  پیشہ وار اور غیر پیشہ وار  فلمسازوں  کی پشت پناہی کرنا ، اس قسم کی فلموں  کو فروغ دینااور  مختلف ممالک    کے مختلف  اہم اور    اعلیٰ پائے کے شاہکاروں  کو شائقین  تک پہنچانا  اور دنیا کے مختلف علاقوں    کے دستاویزی فلموں کے پرڈیوسروں اور ڈائریکٹروں  کو یکجا  کرنا بھی ہے۔

درخواستیں جمع  کروانے کے بعد ان تمام دستاویزی فلموں  کا ایک ایک کرکے جائزہ لیا جائے گا اور ابتدائی  نتائج کا اعلان  27 فروروی کو کیا جائے گا۔

فائنل تک رسائی حاصل کرنے  والی  دستاویزی فلموں  کو ترکی کے مختلف سینما ہالز میں11 تا 14 مئی تک  مفت نمائش کےلیے پیش کیا جائے گا۔ اسی دوران     جیوری ان تمام دستاویزی   فلموں کا  جائزہ بھی لے گی  اور انتخابی کونسل  15 مئی  کو تقریب منعقد کرتے ہوئے  مختلف کیٹگریز میں کامیابی حاصل کرنے والے   فلمسازوں کو ایوارڈ سے نوازے گی۔

اس دستاویزی فلمی مقابلے میں  شرائط  پر اترنے والے  تمام  افراد  بغیر کسی معاوضے کے حصہ لے سکتے ہیں۔

بہترین دستاویزی  فلم "  قومی  پیشہ وار کیٹگری " میں   45 ہزار ٹرکش لیرے، "سٹوڈنٹس  دستاویزی  فلم کیٹگری"  میں 20 ہزار لیرے  نقد انعام سے نوازہ جائے گا۔ دستاویزی  فلم کے " انٹرنیشنل  مقابلے" میں  بہترین فلم پر 45 ہزار ٹرکش لیرےانعام سے نوازہ  جائے گا۔ اس کے علاوہ    تمام کیٹگریز میں دو،     دو خصوصی  ایوارڈز بھی دیے جائیں گے۔

اس دستاویزی فلمی مقابلے میں   حصہ لینے کے لیے  www.trtbelgesel.com ویب سائٹ سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں