شکاگو ترک فیسٹیول میں ترک دستکاریوں ، ثقافت ، موسیقی اور دستر خوان سے نمونے کی نمائش

ترکی جیسے ہزاروں سالہ تہذیبوں کے گہوارے  ملک کو 4 دن میں متعارف کروانا کوئی آسان بات نہیں تھی۔ اُمُت  آجار

560729
شکاگو ترک فیسٹیول میں ترک دستکاریوں ، ثقافت ، موسیقی اور دستر خوان سے نمونے کی نمائش
chicago türk festivali.jpg
chicago türk festivali.jpg
chicago türk festivali.jpg
chicago türk festivali.jpg

امریکہ میں اس سال 14 ویں دفعہ منعقدہ شکاگو ترک فیسٹیول اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

شکاگو  کے معروف ڈالے اسکوائر میں منعقدہ فیسٹیول   میں ترک دستکاریوں ، ثقافت ، موسیقی اور دستر خوان سے نمونے کی نمائش کی گئی۔

شکاگو اور اس کے اطراف میں مقیم ترکوں کے ساتھ ساتھ امریکی باشندوں نے بھی فیسٹیول سے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا  ۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شکاگو میں ترکی کے قونصل جنرل اُمُت  آجار نے کہا کہ اس 4 روزہ فیسٹیول  کے دوران ہم نے ترک فن و ثقافت اور دستر خوان کو متعارف کروانے کی کوشش کی ہے۔

آجار نے کہا کہ ترکی جیسے ہزاروں سالہ تہذیبوں کے گہوارے  ملک کو 4 دن میں متعارف کروانا کوئی آسان بات نہیں تھی کیونکہ جب آپ ترکی کو متعارف کروا رہے ہوں تو یورپ سے مشرق وسطیٰ تک، بالقان سے کاکیشیا تک، بحر اسود سے بحر روم تک  کثیر تعداد میں ثقافتوں کو متاعرف کروانے کے لئے 4 دن یقیناً ناکافی  ہیں۔ لہٰذا ہم ترکی کو زیادہ اچھی طرح سمجھنے کے خواہش مندوں کو ٹرکش ائیر لائنز THY  کی ہر روز اٹھنے والی پروازوں  کی طرف رجوع کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

فیسٹیول میں ترک دستر خوان  سے لذتوں کی نمائش کے لئے اسٹالوں کے علاوہ اوپن ائیر فیشن شو کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

ازمیر اولگن لاشما انسٹیٹیوٹ کے تیار کردہ ملبوسات امریکیوں کی گہری دلچسپی کا مرکز بنے۔



متعللقہ خبریں