دس ہزار اینیمیٹر 40 ملین سیاحوں کی خدمت میں مصروف

ترکی کے شعبہ سیاحت میں 1980 کی دہائی سے لے کر اب تک شامل اینی میشن سرگرمیاں سیاحوں کے ٹھہرنے کے مقامات کا ناگزیر حصہ بن گئیں

104463
دس ہزار اینیمیٹر 40 ملین سیاحوں کی خدمت میں مصروف

دس ہزار اینیمیٹر 40 ملین سیاحوں کی خدمت میں مصروف۔
ترکی کے شعبہ سیاحت میں 1980 کی دہائی سے لے کر اب تک شامل اینی میشن سرگرمیاں سیاحوں کے ٹھہرنے کے مقامات کا ناگزیر حصہ بن گئی ہیں۔
انطالیہ میں فائیو اسٹار ہوٹلوں کی طرف سے تفریح کے لئے مختص کردہ بجٹ سالانہ 5 لاکھ یورو سے بڑھ کر 2.5 ملین یورو تک پہنچ گیا ہے۔
سیاحتوں کے ٹھہرنے کے ہوٹل اور دیگر تنصیبات صرف اینی میشن گروپوں تک محدود نہیں ہیں بلکہ بیرون ملک سے بھی رقاصوں، بازی گر وں اور موسیقاروں کے گروپوں کو مدعو کر کے رقابت کی فضاء پیدا کی جاتی ہے۔
ہوٹل ہر دن کے لئے مختلف کھیل تماشے کے لئے 14 روزہ اینی میشن پیکجوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ایک اینی میٹر صبح ساڑھے نو بجے سے رات کے ایک بجے تک فرائض ادا کرتا ہے یہ ٹیم تیراکی کے حوض اور ساحلی سرگرمیوں ، بچوں کے کلب ، مقابلوں، بیچ اور ڈسکو پارٹیوں میں فرائض ادا کرتی ہے اور اسٹیج شو پیش کرتی ہے۔
سیکٹر سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے پروفیشنل اینی میشن ڈائریکٹر سوسائٹی کے سربراہ مراد گینجیر نے کہاکہ خاص طور پر بودرم کے درمیانی علاقے میں تقریباً تقریباً تمام تھری، فور اور فائیو اسٹار تنبا کت میں اینی میشن ٹیمیں موجود ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں