شام سے امریکی فوج چند ہفتوں میں نکل جائے گی:جنرل وٹیل

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف وٹیل نے گزشتہ  روز  اپنے ایک بیان میں‌کہا ہےکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پرعمل درآمد کرتے ہوئے شام سے چند ہفتوں کے اندربری فوج کو واپس بلانے کا امکان ہے

شام سے امریکی فوج چند ہفتوں میں نکل جائے گی:جنرل وٹیل

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف وٹیل نے گزشتہ  روز  اپنے ایک بیان میں‌کہا ہےکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پرعمل درآمد کرتے ہوئے شام سے چند ہفتوں کے اندربری فوج کو واپس بلانے کا امکان ہے۔

جنرل وٹیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی فوج کے انخلاء کے وقت  خطے میں امن وامان کی صورت حال کو بہتر بنانا ہوگا۔

عراق کے بارے میں بات کرتے ہوئے جنرل جوزف وٹیل نے کہاکہ وہ سمجھتے ہیں کہ عراق میں امریکی فوج اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔

 اُن کا کہنا تھا کہ جس ملک میں ہمارا مشن مکمل ہوجائے وہاں پر فوج کو مزید ٹھہرانے کی ضرورت نہیں رہتی۔

 



متعللقہ خبریں