شام سے امریکی فوجی سازو سامان کی واپسی کا عمل شروع

امریکی مرکزی   قوتوں کے ہیڈ کوارٹر سینٹ کوم  نے انخلاء آپریشن  میں بروئے کار لائے جانے والے بحری جہازوں اور طیاروں کا تعین کر لیا ہے

شام سے امریکی فوجی سازو سامان کی واپسی کا عمل شروع

امریکی وزارتِ دفاع  نے اعلان کیا کہ شام سے بعض فوجی سازو سامان کی واپسی شروع ہو گئی ہے۔

اپنا نام ظاہر نہ کرنے  کی شرط پر  پینٹا گون کے ایک افسر نے بتایا ہے کہ "میں  بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ ہم نے شام سے بعض سازو سامان  کی واپسی شروع کر دی ہے۔ "

مذکورہ افسر نے آپریشنل خدشات کی بنا پر اس سامان کے کس علاقے سے اور کسی نوعیت کے ہونے کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے سے گریز کیا۔

ادھر امریکی ٹیلی ویژن سی این این نے دعوی کیا ہے کہ  امریکی مرکزی   قوتوں کے ہیڈ کوارٹر سینٹ کوم  نے انخلاء آپریشن  میں بروئے کار لائے جانے والے بحری جہازوں اور طیاروں کا تعین کر لیا ہے۔

واضح  رہے کہ  امریکی فوجیوں کے انخلاء کا سلسلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 19 دسمبر 2018 کو ایک اعلان کے بعد شروع ہوا تھا۔   جو کہ امریکی وزیر دفاع ماتھیس کے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا موجب بنا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں