نائیجیریا : بوکو حرام کے حملوں میں ہزاروں افراد لقہ اجل بن چکے ہیں: اقوام متحدہ

افریقی ملک نائیجیریا کے شمال مشرقی  علاقوں میں  دہشت گرد  تنظیم بوکو حرام  کے حملوں میں  اب تک ہزاروں افراد  ہلاک ہو چکے ہیں

1123441
نائیجیریا : بوکو حرام کے حملوں میں ہزاروں افراد لقہ اجل بن چکے ہیں: اقوام متحدہ

 افریقی ملک نائیجیریا   کے شمال مشرقی  علاقوں میں  دہشت گرد  تنظیم بوکو حرام  کے حملوں میں  اب تک ہزاروں افراد  ہلاک ہو چکے ہیں۔

 اقوام متحدہ کی انسانی امداد  کے  نائیجیریا سے متعلق رابطہ افسر ایڈورڈ کالون  نے  کہا ہے کہ  حالیہ دنوں  کے دوران   صوبہ بورنو  میں  تنظیم  کی پُر تشدد کاروائیاں بڑھ گئی ہیں  جہاں 30 ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں جنہیں کیمپوں میں رکھا جا رہا ہے جہاں انہیں  خوراک ، صاف  پانی  اور دیگر بنیادی سہولتوں کی اشد ضرورت ہے۔

رابطہ افسر کا کہنا تھا کہ تنظیم نے  دو فوجی اڈوں پر قبضہ کر رکھا  ہے    جس کے  سن 2009 سے  اب تک کے حملوں میں 20 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

 واضح رہے کہ  یہ تنظیم  2000 کی دہائی سے مصروف ہے جس کا دائرہ اب  ہمسایہ ممالک  چاڈ،کیمرون اور نائیجر تک بھی پھیل چکا ہے۔



متعللقہ خبریں