چین نے کینیڈا سے انتقام لینے کے لیے دو کینیڈین شہریوں کو حراست میں لے لیا

چین کی جانب سے دو کینیڈین شہریوں کی گرفتاری نا قابل ِ قبول ہے، جسٹن ٹروڈو

چین نے کینیڈا سے انتقام لینے کے لیے دو کینیڈین  شہریوں  کو حراست میں لے لیا

کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ چین میں حراست میں لیے جانے کے بعد کوئی  اطلاع نہ ملنے  کینیڈا کے ایک سابق سفارتکار مائیکل کوورگ کے ساتھ رابطہ قائم ہو گیا ہے۔

کینیڈین وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ  اس نے بیجنگ میں کینیڈا کے سابق سفیر سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کیا ہے۔

اعلامیہ میں علاوہ ازیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پوچھ گچھ کے بعد اطلاع نہ ملنے والے  ایک کینیڈین بزنس مین   کے لیے چینی حکام سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ مائیکل کورگ کو چینی ٹیکنالوجی فرم ہووائی کی ڈائریکٹر مینگ وانکو کے کینیڈا میں حراست میں لیے جانے کے انتقام کے طورپر چین  میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

اس بحران کی بنا پر  کینیڈین وزیر سیاحت میلانی  جولی نے چین کے مجوزہ سرکاری دورے کو منسوخ کر دیا تھا۔

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیو نے بیان  دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی جانب سے دو کینیڈین شہریوں کی گرفتاری نا قابل ِ قبول ہے، اس سے دو طرفہ تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں ، جس سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں