ترکی میں اڑھائی لاکھ ڈالرمالیت کی جائیداد خریدنے والے تمام غیر ملکیوں کو ترک شہریت دینے کا فیصلہ

اس نے قانون کے تحت اڑھائی لاکھ ڈالر یا اتنی ہی مالیت کے ترک لیرے  سے خریدے گئے غیرمنقولہ جائیداد کے تین سال تک فروخت نہ کرنے کی شرط کے ساتھ نوٹری پبلک سے اس کی تصدیق کرواتے ہوئے ترکی کی شہریت حاصل کرنے کے امکانات حاصل ہو جائیں گے

1102610
ترکی میں اڑھائی لاکھ ڈالرمالیت کی جائیداد خریدنے والے تمام غیر ملکیوں کو ترک شہریت دینے کا فیصلہ

ترکی نے اڑھائی  لاکھ  ڈالر مالیت کے  زیر تعمیر مکانات کی ملکیت رکھنے والے تمام غیر ملکیوں کو اس رقم کی ادائیگی نوٹری پبلک سے تصدیق کروانے کی صورت  میں اپنی  شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔

ترکی کی شہریت حاصل کرنے سے متعلق نئے قانون کی منظوری کے بعد اسے سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا ہے۔

اس نے قانون کے تحت اڑھائی لاکھ ڈالر یا اتنی ہی مالیت کے ترک لیرے  سے خریدے گئے غیرمنقولہ جائیداد کے تین سال تک فروخت نہ کرنے کی شرط کے ساتھ نوٹری پبلک سے اس کی تصدیق کرواتے ہوئے ترکی کی شہریت حاصل کرنے کے امکانات حاصل ہو جائیں گے۔

اس طرح  غیرمنقولہ جائیدادوں کی خرید وفروخت کے دوران زیرتعمیر پرا جیکٹ  میں   جائیداد  کو خریدتے ہوئے  اور  اسے نوٹری پبلک سے تصدیق کرواتے ہوئے تین سال تک اس جائیداد کے فروخت نہ کرنے کی شرط پر ترکی کی شہریت دی جا سکے گی۔

 

 

 



متعللقہ خبریں