امریکہ: سابق صدر بش کی آآخری رسومات ادا کر دی گئیں،عالمی رہنماوں کی شرکت

امریکہ کے  سابق صدر جارج ڈبلیو بش کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کر  دی ہیں جس میں امریکہ کی اعلیٰ ترین سیاسی شخصیات کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے موجودہ اور سابق لیڈروں  نے  شرکت کی

1101270
امریکہ: سابق صدر بش کی آآخری رسومات ادا کر دی گئیں،عالمی رہنماوں کی شرکت

امریکہ کے  سابق صدر جارج ڈبلیو بش کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کر  دی ہیں جس میں امریکہ کی اعلیٰ ترین سیاسی شخصیات کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے موجودہ اور سابق لیڈروں  نے  شرکت کی ۔

پانچ سابق امریکی صدور اور چار خواتینِ اول نے  دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے نیشنل کیتھڈرل میں صدر بش کی آخری رسومات میں شرکت کی  جن میں صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ اور خاتو ن اول میلانیا ٹرمپ، سابق صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوبامہ، سابق صدر بل کلنٹن اور ان کی اہلیہ ہلیری کلنٹن، آنجہانی صدر بش کے بڑے بیٹے اور سابق صدر جارج ڈبلیو بش اور ان کی اہلیہ لورا بش اور سابق صدر جمی کارٹر شامل تھے ۔
 

اس کے علاوہ جرمن چانسلر انگیلا مرکل، برطانیہ کے شہزادہ چارلس، اردن کے شاہ عبداللہ، اور پولینڈ کے صدر آندرے دودا   نے بھی آخری رسومات میں شرکت کی   ۔
 

آنجہانی صدر کی وفات کے بعد انہیں دوسری جنگِ عظیم کے ایک فوجی ہیرو کے طور پر اور ان کی قیادت کو دنیا میں سویت یونین کے اختتام اور مغربی اور مشرقی جرمنی کے اتحاد کیلئے یاد کیا جا رہا ہے علاوہ  ازیں  انہیں عام زندگی میں ایک مہذب اور رحم دل انسان کے طور پر بھی  جانا جاتا تھا ۔

 



متعللقہ خبریں