صدر پوٹن سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے:کریملن

ارجنٹائن میں  کل سے شروع ہونے والے  جی 20 کے سربراہی اجلاس کے موقع پر روسی صدر ولادیمیر پوٹن سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے

1097044
صدر پوٹن سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے:کریملن

ارجنٹائن میں  کل سے شروع ہونے والے دنیا کے بڑے صنعتی ملکوں پر مشتمل گروپ  جی 20 کے سربراہی اجلاس کے موقع پر روسی صدر ولادیمیر پوٹن سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

کریملن نے گزشتہ  روز ایک بیان میں اس ملاقات کی تصدیق کی ہے۔

دریں اثناء ، پوٹن نے ماسکو میں منعقدہ ایک مالیاتی فورم میں تقریر کرتے ہوئے تیل پیدا کرنے ولے ممالک (اوپیک) اور ان کے اتحادیوں کے درمیان تیل کی پیداوار سے متعلق سمجھوتے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے کردار کو سراہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ روس اوپیک کے رکن ممالک سے رابطے میں ہے اور وہ اس تنظیم کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی سربراہی اجلاس کے موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

کریملن نے اس توقع کا بھی اظہار کیا ہے کہ صدر ولادی میر پوتین اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان بیونس آئرس میں اب بھی ملاقات کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات سے انکار کرچکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں