زمبابوے: بس کی چھت پر رکھا گیس سیلنڈر پھٹ پڑا،درجنوں ہلاک وزخمی

زمبابوے کے شہر گوندا سے پیٹ برج جانے والی مسافر بس آگ لگنے کے باعث مکمل طور پر تباہ ہو گئی  جس میں سوار 42 مسافر جھلس کر ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہیں

زمبابوے: بس کی چھت پر رکھا گیس سیلنڈر پھٹ پڑا،درجنوں ہلاک وزخمی

زمبابوے کے شہر گوندا سے پیٹ برج جانے والی مسافر بس آگ لگنے کے باعث مکمل طور پر تباہ ہو گئی  جس میں سوار 42 مسافر جھلس کر ہلاک اور 20 سے زائد زخمی  ہو گئے ہیں۔

حادثے کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ ممکنہ طور پر بس کی چھت پر رکھا گیا گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث  یہ واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے ترجمان چیرٹی چرمبا نے بس حادثے سے متعلق کہا کہ حادثے میں 42 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوئے جبکہ  زخمیوں میں سے بھی بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔

 



متعللقہ خبریں